طوفان الاقصٰی؛
ایک صہیونی بستی نشین: ہم فلسطین سے کوچ کرکے چلے جائیں گے، اسرائیل میں مزید نہیں رہیں گے
12 اکتوبر 2023 - 13:23
News ID: 1400348
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں نوآباد یہودی بستیوں میں رہائش پذیر ایک صہیونی عورت نے اسرائیلی چینل 13 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ہم کوچ کر جائیں گے، ہم مزید یہاں نہیں رہیں گے، نیتن یاہو اور اس کی حکومت نے ہمارے ساتھ خیانت کی ہے، اور کوئی فائدہ نہیں ہے کہ ہم اپنے ملک کے لئے مارے جائیں؛ بہتر یہی ہے کہ اس جگہ کو ترک کرکے چلے جائیں"۔ / 110